راجباہ سروالا سے بہنے والا پانی راہگیروں کیلئے وبال بن گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چناب چوک سے غلہ منڈی موڑ تک نہر سے پانی نکل کر سڑک پر بہنے لگا’ آمدورفت میں مشکلات’ حادثات کا خدشہ’ مذکورہ جگہ پر نہر کناروں کی مرمت کروا کے اس مسئلہ کو حل کیا جائے، عوامی مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ صابریہ سراجیہ ہائی سکول چناب چوک سے غلہ منڈی موڑ تک نہر کے کناروں سے پانی نکل کر سڑک پر بہنا معمول بن چکا ہے، اس صورتحال سے راہگیروں بالخصوص صبح کے اوقات میں بچوں کو سکول چھوڑنے جانیوالے والدین کو دشواریوں کا سامنا ہے، چناب چوک سے غلہ منڈی موڑ تک سڑک زیرآب رہنے سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑ رہا ہے جس کے نتیجہ میں حادثات کے خدشات پیدا ہو چکے ہیں۔ چناب چوک سے غلہ منڈی موڑ تک نہر کے کناروں کے بالائی حصوں میں چھوٹے چھوٹے شگاف پڑ چکے ہیں اور نہر بھر جانے پر ان شگافوں کے ذریعے پانی نکل کر سڑک پر بہنے لگتا ہے، صبح کے اوقات میں مذکورہ جگہ پر نہر سے زیادہ پانی نکل کر باہر آ جاتا ہے اور سڑک زیرآب آ جاتی ہے۔ عوامی’ سماجی حلقوں نے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ چناب چوک سے غلہ منڈی موڑ تک نہر سے پانی نکل کر سڑک زیرآب آنے کا مسئلہ فوری حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات حل ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں