دکانداروں کا زندہ مرغی بیچنے سے انکار،گوشت کی مہنگے داموں فروخت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ پولٹری مافیا کو لگام ڈالنے میں ناکام’ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے زندہ برائلر کے نرخ جاری کرنے پر شہر بھر میں قصاب مرغی گوشت کے من مانے ریٹ وصول کرنے لگے’ کوئی پوچھنے والا نہیں’ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے خاموشی اختیار کر لی۔ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے پولٹری ایسوسی ایشن سے مذاکرات کرتے ہوئے برائلر کے گوشت کی بجائے صرف زندہ برائلر کے نرخ جاری کرنے پر اتفاق کیا تو پولٹری مافیا نے ات مچا دی اور شہر بھر میں برائلر مرغی کا گوشت کے من مانے ریٹ وصول کرنے لگے۔ گزشتہ روز مارکیٹ کمیٹی نے برائلر زندہ کا ریٹ 396روپے فی کلو مقررہ کیا تو مارکیٹ میں قصاب 700 روپے سے 800 روپے فی کلو تک فروخت کرنے لگے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ جبکہ شہر بھر میں اکثر قصاب زندہ برائلر دینے سے گریزاں اور اسکے ساتھ ساتھ برائلر گوشت ایک کلو 1000گرام کی بجائے 900گرام دیتے ہیں۔ گرمی کے موسم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلنے کی بجائے ٹھنڈے کمروں تک محدود ہو کر رہ گئے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے چپ سادھ رکھی ہے۔ شہری حلقوں نے کمشنر مریم خان’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر’ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سمیت ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ زندہ برائلر کیساتھ ساتھ برائلر کا گوشت کے نرخ بھی جاری کئے جائیں اور قصابوں کو 900گرام کی بجائے ایک کلو 1000گرام تک گوشت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ حکومت کی رٹ قائم ہو۔ برائلر مرغی کے گوشت کو من مانے ریٹ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ان کو زندہ برائلر مرغی کی فروخت کرنے کو پابند بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں