غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کیلئے اقدامات

سرگودہا(بیورو چیف)پنجاب صاف پانی اتھارٹی نے سرگودہا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 88 غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ۔زرائع کے مطابق پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع سرگودہا میں 35 میں سے 20 فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کا کام جاری ہے، جن میں سے 15 پلانٹس کو 30 مئی تک عوام کے لیے فعال کر دیا جائے گا، جبکہ باقی پلانٹس 30 جون تک مکمل طور پر بحال ہو جائیں گے۔اسی طرح ضلع بھکر کے تمام 8 واٹر فلٹریشن پلانٹس آئندہ ہفتے تک فعال ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں