انجمن تاجران متحدہ کلاتھ مارکیٹس کے عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران (متحدہ) کلاتھ مارکیٹس سرکلر روڈکی تقریب حلف برداری ‘ نومنتخب عہدیداروں سرپرست اعلیٰ شیخ محمد افضل ال ٹائی ٹینک’ صدر چوہدری سلطان محمود’ جنرل سیکرٹری شیخ تنویر احمد’ چیئرمین حاجی رانا منور سعید’ وائس چیئرمین شیخ حاجی محمد الیاس’ سینئر نائب صدر شیخ خرم شہزاد’ چیف آرگنائزر شیخ محمد الیاس’ نائب صدور شیخ سمران’ ارشد انصاری’ فیصل حنیف’ رشید جٹ’ سیکرٹری اطلاعات و نشریات شیخ محمد عماد حفیظ’ سیکرٹری فنانس شیخ فیصل شہزاد’ جوائنٹ سیکرٹری شیخ محمد امین’ ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیخ نعیم اسلم نے اپنے عہدوں کا حلف لے لیا’ نومنتخب عہدیداروں سے مہمانان خصوصی شیخ محمد افضل ال ٹائی ٹینک اور کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمود یوسف نے حلف لیا’ تقریب میں کلاتھ بورڈ ایسوسی کے صدر سلطان بٹ’ جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل’ سینئر وائس چیئرمین شیخ یوسف موتی’ چیف آرگنائزر شیخ ارسلان اچھی کے علاوہ تاجروں اور دکانداروں نے پھرپور شرکت کی’ اس موقع پر انجمن تاجران (متحدہ) کلاتھ مارکیٹس سرکلر روڈ کے نومنتخب عہدیداروں نے کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل الحاق کا اعلان کیا اور مل کر تاجروں کے مسائل حل کروانے کا عندیہ دیا’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلاتھ بورڈ ایسوسی کے صدر سلطان بٹ’ جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل’ سینئر وائس چیئرمین شیخ یوسف موتی’ چیف آرگنائزر شیخ ارسلان اچھی’ چیئرمین ڈاکٹر محمود یوسف نے انجمن تاجران (متحدہ) کلاتھ مارکیٹس سرکلر روڈ کے نومنتخب عہدیداروں کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی اور کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن کے ساتھ الحاق کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا’ انہوں نے کہا کہ کپڑے کے کاروبار سے منسلک تاجروں کے مسائل صرف ہم لوگ سمجھتے ہیں اور ہم ہی انہیں حل کریں گے’ انہوں نے انجمن تاجران (متحدہ) کلاتھ مارکیٹس سرکلر روڈ کے نومنتخب عہدیداروں کو یقین دلایا کہ آپ لوگوں نے ہمارے ساتھ الحاق فیصلہ کیا ہے ہم آپ کی امنگوں کی ترجمانی کریں گے اور آپ کے مسائل اپنے مسائل سمجھ کر حل کروائیں گے’ اس موقع پر انجمن تاجران (متحدہ) کلاتھ مارکیٹس سرکلر روڈ کے سرپرست اعلیٰ شیخ محمد افضل ال ٹائی ٹینک’ صدر چوہدری سلطان محمود’ جنرل سیکرٹری شیخ تنویر احمد نے کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا خیرمقدم کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں’ انہوں نے مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ ہم آپ کے ساتھی ہیں اور ہمیشہ آپ کا ساتھ نبھائیں گے’ دکھ اور سکھ میں آپ کے شانہ بشانہ رہیں گے اور اپنی مارکیٹوں کے تاجروں کے مسائل حل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں