حالات کے ستائے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ منڈی کوارٹر کا رہائشی 18سالہ حیدر علی ولد نیامت علی کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، اہل خانہ نے علم ہونے پر تشویشناک حالت میں ہسپتال لائے جہاں پر ڈاکٹروں نے معدہ واش کرتے ہوئے اسکی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں