نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ساندل بار کے علاقہ شہبازپور کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو بری طرح زخمی کر دیا’ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شہباز پور کا رہائشی سیفی بازار میں جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا تو ملزمان فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں