حکومت کا پٹرول کسٹم ڈیوٹی میں بڑا ریلیف

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے پیٹرول پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کردی۔پیٹرول کی کسٹم ڈیوٹی میں 5روپے 71پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعدپیٹرول پر کسٹم ڈیوٹی 26 روپے 27پیسے سے کم ہوکر 20 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں 3روپے 19پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی ایکس ڈپو قیمت 376روپے 6پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیاہے جس کے بعدڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت 395روپے 82پیسے سے بڑھ کر 398روپے 7پیسے ہوگئی۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس کااطلاق 28 اکتوبر سے ہوگا۔پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 80روپے فی لیٹر برقرارہے ،اسی طرح پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی 5روپے فی لیٹر برقرارہے ،پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس صفر بھی برقرارہے۔پیٹرول کی قیمت میں کمی سے صارفین کو جزوی ریلیف ملے گا،تاہم ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے اخراجات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں