پاک فوج دشمن کا مقابلہ کرنیکی صلاحیت رکھتی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) افواج پاکستان کے حق میں انڈیا سے جنگ جیتنے کے سلسلہ میں اظہارِ تشکر ریلی کاانعقاد زیرِ اہتمام دی پراگس آف لائف سکول 8چک محبوب ٹائون اور زیر صدارت مینارٹی رائٹس موومنٹ کے پلیٹ فارم سے ضلع کونسل چوک میں کیا گیا ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈے اور سکول کے بچوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے پاک فوج کے حق میں نعرے اور ملی نغمے پیش کیے اور فخر پاکستان سکوارڈن لیڈر کامران بشیر مسیح بھٹی کی ماہرانہ عسکری خدمات کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور شرکا ریلی ضلع کونسل چوک سے جلوس کی شکل میں کچہری چوک سے پریس کلب کی جانب واپس آئی اور پھر پریس کلب کے سامنے مقررین نے خطاب کیا میڈم طاہرہ انجم چوہدری راہنما خواتین MRM نے شرکا ریلی سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پاک فوج نے جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈین فوج کو بری طرح سے شکست سے دو چار کیااس پر ہم پاک کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں اس کے بعد پاسٹر آشرانتھنی ڈائریکٹر دی پراگس آف لائف سکول نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم بطور پاکستانی قوم اس اظہارِ تشکر ریلی کے زریعے انڈیا کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں ہم اور ہماری پاک فوج دشمن کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے آج ہمارا سکول کے بچوں کو ریلی میں لانے کا مقصد یہ ہے کہ بچوں میں شعور بیدار ہو سکے اور یہ بچے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں