پاکستان نے بھارت کو ٹریلر دیا پکچر ابھی باقی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ انڈیا کے سرنڈرسے ثابت ہوگیا کہ پاکستان کی فورس باوقار اورایٹمی طاقت ہے اسی بنیاد پرافواج پاکستان دشمن کے سامنے بنیان مرصوص بن گئی-انہوں نے کہا کہ ہمارا بزدل دشمن اپنے میڈیا اور سوشل میڈیا کا سہارا لے رہا تھا جوجھوٹ بولتارہاجبکہ ہمارا میڈیا اسے موقع پر بے نقاب کرتا تھا۔پاکستانی شاہینوں کی بہادری ،ہمت اور جوان مردی پر پوری قوم یک زبان ہوگئی، شہر شہر گلی گلی پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔انہوں نے افواج پاکستان کو خراج تحسین اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو صرف ٹریلر دیا ہے، پکچر ابھی باقی ہے-ان کاکہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر دفن کرنا چاہتا تھا جو دوباہ اجاگر ہو گیا-پاکستان نے بھارت پر واضح برتری حاصل کی ہے، تینوں افواج کے سربراہان نے شاندار حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیااللہ کا شکر ہے بھارتی غرور خاک میں مل گیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں