ملکی سلامتی کے لئے پاک فوج کے ساتھ ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر کے عوام نے یومِ تشکراور افواج پاکستان کو خراج تحسین اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرکے ثابت کردیا ہے کہ ملکی سلامتی کے لئے وہ فوج کے ساتھ متحد ہیں بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر افواجِ پاکستان کے دلیر سپاہیوں اور سربراہان نے پاکستان کے وقارکوبلندکیا ان بہادر سپاہیوں کو سلام جنہوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر وطنِ عزیز کادفاع کیا-اپنے ڈیرے پر پارٹی کارکنوں اور حلقہ نیابت کے لوگوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشانِ عبرت بن چکے، قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ16مئی کا دن پاکستان کے لئے اہمیت کا حامل ہے، بھارت نے جھوٹا الزام لگا کر ہم پر رات کی تاریکی میں حملہ کیاجبکہ ہماری افواج نے جواب میں دشمن کے دانت کھٹے کردیے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں