گوجرہ،ڈاکوؤں ،چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کے مال و زر سے محروم کردیا

گوجرہ (نامہ نگار )گوجرہ میں وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ڈاکوئوں اورچوروں نے مختلف وارداتوں میں شہر یوں کو مال وزر سے محروم کر دیا۔عوام ردم تحفظ کا شکار ہو گئے۔پولیس وارداتوں کی روک تھام میں ناکام ہو گئی۔عوامی حلقوں نے پولیس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر351ج ب کا شاہد اپنی موٹر سائیکل نمبر1228اے آر وائی پر سوار ہو کر چک نمبر303ج ب کے قریب جا رہاتھاکہ دو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر اس سے موٹر سائیکل اور5ہزارروپے نقدی چھین لی۔کوٹ امان اللہ خان کانواید اختراپنی موٹر سائیکل نمبر2480اے ڈبلیو کیو پر سواربیس لائن جھنگ روڈ کی جامع مسجد جبکہ ڈیفنس ویو کالونی کا شہزاد حسن علی ڈجکوٹ روڈ النورمسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے گئے جن کی موٹر سائیکلیں مساجد کے باہر سے چوروں نے چوری کرلیں۔عثمان ٹائون کے محمد آصف کے گھر کے تالے توڑ کر چوروں نے 8لاکھ سے زائد کی نقدی چوری کر لی۔چک نمبر304ج ب کے مظہر اقبال نے اپنا75ہزارروپے مالیت کا بکرا گھر کے باہر باندھا ہو اتھاکہ جس کوچوروں نے چوری کر لیا۔چک نمبر333ج ب کی فرح یاسمین کے گھر میں چور داخل ہو ئے اور وہاں سے 40ہزارروپے مالیتی موبائل اور15ہزارروپے نقدی چوری کر لی۔نیوماڈل ٹائون کے محمد اقبال کے گھر سے چوروں نے ہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل چوری کر لیا۔اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدر ،سٹی اور نواں لاہور پولیس کو دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں