تیز رفتار آٹو رکشہ الٹنے سے ماں بچوں سمیت6مسافر زخمی

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ کے علاقہ چکوموڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث آٹو رکشہ الٹنے سے ماں بچوں سمیت 6مسافر بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آٹو رکشہ لنڈیانوالہ سے جڑانوالہ آ رہا تھا کہ جب وہ چکوموڑ کے قریب پہنچا تو سامنے سے آنیوالی گاڑیوں کی تیز لائٹ کی وجہ سے رکشہ سڑک کنارے پڑی مٹی پر چڑھ کر الٹ گیا، اس میں سوار 40سالہ فضیلت بی بی زوجہ اﷲ دتہ’ اس کا 8سالہ بیٹا سفیان’ 3سالہ ارسلان’ 29سالہ سمیرا زوجہ وحید’ 35سالہ رحمت علی ولد شہامند اور 23سالہ ڈرائیور عباس بری طرح زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔
ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں