ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ بھرپور سرگرم ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز عارف حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 1 سے 19 مئی 2025 تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں 1 لاکھ 53 ہزار سے زائد انسپیکشنز کیں، جب کہ مجموعی طور پر 6 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں باقاعدگی سے وزٹ کریں، نرخناموں کی دستیابی اور اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نان، روٹی، بیکری اشیائ اور دیگر ضروریاتِ زندگی کے نرخوں میں کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی اور صارفین کا استحصال کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے زور دیا کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، ضلعی انتظامیہ شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے، اور عوامی شکایات پر فوری ردعمل دیا جائے گا




