ملت ٹاؤن کے علاقہ میں8ماہ کی حاملہ خاتون کو قتل کرنیوالا اسکا دیور نکلا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملت ٹائون کے علاقہ میں 8ماہ کی حاملہ خاتون کو قتل کرنے والا اس کا دیور نکلا۔ سی سی ڈی کے انسپکٹر ارم شاہ نے مقتولہ کے دیور اور اس کے ساتھی شوٹرز کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ میں کچھ عرصہ قبل 8ماہ کی حاملہ خاتون کے دہرے قتل کا واقعہ کی تفتیش سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر سی سی ڈی کے انچارج ہیڈ کوارٹرز انسپکٹر ارم شاہ کو سونپی گئی تھی ، انہوں نے دوران تفتیش مدعی مقدمہ اور مقتولہ کے دیور علی رضوان کو حراست میں لیکر باز پرس کی تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا اس نے کچھ عرصہ قبل بھابھی اقصیٰ کی والدہ سے ایک کروڑ10لاکھ روپے حاصل کیے تھے اور اس کی بھابھی اقصیٰ رقم کا تقاضا کرتی تھی جبکہ اس کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ بھی چل رہا تھا جس بنا پر شوٹروں کی مدد حاصل کی اور اس کی بھابھی اقصی جو کہ 8ماہ کی حاملہ تھی ہسپتال سے چیک اپ کے بعد واپس آ رہی تھی کہ راستے میں شوٹرز سیف اللہ ، سرور اور عثمان عرف شیشی فائرنگ کر کے قتل دیا تھا۔جس پر سی سی ڈی نے دیور اس کے ساتھی شوٹرز کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں