جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور (بیوروچیف) پنجاب اسمبلی میں جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کی تائید میں قرارداد جمع، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے، پنجاب اسمبلی کا ایوان وفاقی کابینہ کے فیصلے کی مکمل تائید اور حمایت کرتا ہے،جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے عظیم قومی فتح حاصل کی۔جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں سے پاک فوج نے اقوامِ عالم میں تاریخ ساز جنگ جیتی،پاکستانی عوام افواج پاکستان کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہیں،ایوان دعا گو ہے کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان مزید مضبوط ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں