بجلی چور پکڑے گئے

گوجرہ(نامہ نگار)ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر نے والے دو افراد قانون کی زد میں آگئے ۔معلوم ہواہے فیسکو ٹاسک فورس نیالاہورنے دوران چیکنگ چک نمبر338ج ب کے محمد افضل اعجاز شاہ اورعمران علی کے بجلی میٹروں کو چیک کیا تودونوں افراد واپڈاکی مین کیبل سے ڈائریکٹ تاریں لگا کربجلی چوری کر نے کے مرتکب پائے گئے جس پر ٹیم نے ان کے بجلی میٹر وںکواتار کر اپنی تحویل میں لے لیا اورتھانہ نواں لاہور پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کیا جنہوں نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر کے ضابطہ کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں