ڈاکوئوں نے زمیندار کو لوٹ لیا

صفدرآباد(نامہ نگار)چک نمبر 565 کا رہائشی زمیندار عطا ء الرحمٰن اپنے لوڈر رکشہ پر عابد اور عرفان کے ہمراہ 80 ہزار روپے کے مالیتی خربوزے فروخت کے لئے سبزی منڈی شاہ کوٹ جا رہا تھا کہ راستے میںگائوں بورالہ کے قریب نا معلوم 4 مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور قریبی زیر تعمیر عمارت میں لے گئے،رسیوں سے باندھ دیا اور 19000 کی نقدی چھین لی۔150000 کا مالیتی لوڈر رکشہ اور 80000 ہزار روپے کے مالیتی خربوزے لوٹ کر فرار ہو گئے۔یہ واقعہ تھانہ صدر شاہ کوٹ کی حدود میںپیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں