عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ مثالی قیادت پر دیا گیا

فیصل آ باد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر ّف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر سپریم انجمن تاجران و کریانہ مرچینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی، جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل اور سینئر عہدیدداروں نے اپنی اوراپنی پوری ٹیم کی جانب سے بنیان مرصوص کی اعلی حکمت عملی اپنانے اور اپنے سے 10 گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دینے آرمی چیف جنرل منیر عاصم کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے کی مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو وہ عزت دی کہ نا صرف ہم دنیا کے سامنے سرخرو ہوئے بلکہ پوری قوم اور سمندر پار پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردیا آرمی چیف جنرل منیر عاصم کی قیادت میں ہماری مسلح افواج نے جنگ میں ایسا جواب دیا کہ بھارت چند گھنٹوں میںہی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا ۔ فیلڈ مارشل کا یہ اعزاز مسلح افواج میں غیر معمولی اور مثالی قیادت کے تناظر میں دیا گیا جس پر آرمی چیف جنرل منیر عاصم پورے اترے انہوں نے آرمی چیف جنرل منیر عاصم کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے کی منظوری دینے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں