ساہیوال کچا پکا نور شاہ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو ہلاک دو فرار

ساہیوال (بیورو چیف)ساہیوال کچا پکا نورشاہ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔سی سی ڈی ساہیوال کی ٹیم خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے کچا پکا نور شاہ روڈ پر موجود تھی کہ تین موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک ہونے پر رکنے کا اشارہ کیا۔ ڈاکوؤں نے رکنے کی بجائے فائرنگ شروع کرد ی جس سے سی سی ڈی کی سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔اہلکاروں نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی جس سے ایک خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔ فرار ڈاکوئوں کی تلاش کے لیے سی سی ڈی اور مقامی پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سرکل آفیسر سٹی انسپکٹر اشرف بھٹی اور انسپکٹر رانا کاشف علی خان سمیت سی سی ڈی افسران اور مقامی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں