ڈاکٹروں کو مریضوں کے بہتر علاج پر مکمل توجہ دینی چاہیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لیاقت چوک غلام محمد آباد میں آرتھوپیڈک اینڈ فزیو تھراپی کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک فزیکل تھراپسٹ ڈاکٹر ثوبان ملک کے کلینک کا افتتاح پیر سعیدایوب شاہ نے کیا’ ان کی آمد پر حضرت مولانا یٰسین عطاری اور ڈاکٹر محمد بابر سیفی نے گلدستے پیش کئے’ ڈاکٹر ثوبان ملک ڈی پی ٹی’ ایم ایس (او ایم پی ٹی) ایم پی پی ٹی اے’ ڈی ایچ ایم ایس (آرایم پی) نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کلینک میں تمام امراض بغیر سرجری اور جدید مشینوں کے ساتھ ماہر امراض ہڈی’ جوڑ’ پٹھہ’ جوڑوں کا درد’ مہروں اور ریڑھ کی ہڈی کے مسائل’ مہروں کا درد ٹانگ میں آنا’ پٹھوں کا درد’ کمردرد’ گردن کا درد’ کندھا جام’ دمان کا پیدائشی فالج’ فالج’ لقوہ عام کمزوری’ ہڈیوں کا بھرا بھر اپنے ہاتھوں اور پیروں کا سن ہو جانا’ سپورٹس انجری آپریشن سے پہلے اور بعد کے مسائل کا بہترین علاج کیا جائے’ اس کے علاوہ حجامہ تھراپسٹ فارکیپنگ ایکسپرٹ ڈرائی نیڈل ایکسپرٹ کا علاج بھی ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں