جرمنی میں ٹرین سٹیشن پر چاقو حملے میں 18افراد زخمی

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں ہمبرگ کے مرکزی ٹرین اسٹیشن پر چاقو حملے میں 18افراد زخمی ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے ہمبرگ کے مرکزی ٹرین اسٹیشن پر موجود لوگوں پر حملہ کیا، تین افراد کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے، ہیمبرگ اسٹیشن پر حملے پر سیاسی مقاصد کا شبہ نہیں ہے۔پولیس حکام نے حملوں کے بعد ایک 39سالہ خاتون کو گرفتار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں