ویسٹ واٹر کو غیر قانونی طور پر ڈسپوز آف کرنیوالی 4فیکٹریاں سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر مقبول روڈ پر صنعتی ویسٹ واٹر کو غیر قانونی طور پر ڈسپوز آف کرنیوالی فیکٹریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس کے تحت 4فیکٹریوں کو سربمہر کر کے پمپنگ مشینری ختم کر دی گئی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر آپریشنز ایسٹ نجیب فاروق ، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن زین العابدین نے دیگر فیلڈ سٹاف کے ہمراہ مقبول روڈ ستیانہ روڈ پر مختلف فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں کیں ۔ مذکورہ فیکٹریاں اپنے ویسٹ واٹر کو ڈائریکٹ پمپنگ کے ذریعے غیر قانونی طور پر واسا کی لائن کے ذریعے ڈسپوز آف کررہی تھیں۔ فیکٹریوں کے ویسٹ واٹر کو غیر قانونی ڈسپوز آف کرنے سے مقبول روڈ پر سیوریج اوور فلو کا مسئلہ شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث بنا ہوا تھا۔ واسا افسران کے کریک ڈائون کرتے ہوئے اس غیرقانونی اقدام پر 4فیکٹریوں کو سربمہر کر دیا گیا جبکہ ان فیکٹریوں کی پمپنگ مشینری کو بھی ختم کروا دیا گیا۔ واضح رہے کہ واسا کے گرینڈ آپریشن کے دوران اے سی سٹی اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیموں کی معاونت بھی شامل تھی۔ اس حوالے سے ایم ڈی واسا عامر عزیز نے کہا کہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز مہیا کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور سروسز ڈیلیوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کی جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں