پاکستان عوامی تحریک کا 36واں یوم تاسیس کل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کا 36واں یومِ تاسیس 25مئی (اتوار) کو منایا جائیگاملک بھر میںقو تِ اخوتِ عوام کے عنوان سے تقریبات منعقد کی جائیں گی ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات/ ہیڈ سوشل میڈیا ٹیم منظور حسین رحمانی نے کیاپاکستان عوامی تحریک کے قیام کے36سال مکمل ہونے پر ملک بھر کی تنظیمات یوم تاسیس منائیں گی۔ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون لاہور سمیت ملک بھر میں ضلعی، تحصیل و یونین کونسل سطح پرقوتِ اخوتِ عوام کے عنوان سے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔،کیک کاٹے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں