SHOتھانہ سٹی سمندری نے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی سمندری کی کارروائی ‘ ایس ایچ او سٹی سمندری رانا نجم الحسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد یٰسین کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے چرس 1320 گرام اور آئس 110گرام برآمد کر لی ۔ تھانہ سٹی سمندری پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ منشیات فروشوں، سپلائرز اور سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں