نقاب پوش ڈاکوؤں کی شہریوں سے لاکھوں روپے کی لوٹ مار

گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا۔شہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیاگیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر243گ ب کاحسنین اپنی موٹر سائیکل پر سوار اڈا مونگی بنگلہ سے گائوں واپس آرہاتھاکہ راستہ میں دو نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکوئوں نے اس کو اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دیکر ہزاروں روپے نقدی وقیمتی موبائل جبکہ پیزا ڈیلیوری دینے کے لئے جانے والے موٹر سائیکل سوار کو بھی گن پوائنٹ پر روک کر اس سے 20ہزارروپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین لیا۔محلہ نشاط آباد کے سلمان علی کے گھر میں رات کے اوقات میں نامعلوم چور داخل ہو ئے اورگھریلوقیمتی سامان ونقدی وغیرہ چوری کر لی۔غوثیہ پارک کے محمد عمر کے گھر سے چوروں نے 70ہزارروپے مالیتی سامان ۔ہجویری ٹائون کے محمد اجمل کے گھر کے باہر سے اس کا1لاکھ روپے مالیتی بکرا چوری کرلیا۔ چک نمبر164گ ب کے مجیب کے گھر کے باہر سے تین بکرے کل مالیت3لاکھ روپے چوری کر لئے۔چک نمبر358ج ب کے محمد سلیم کی موٹر سائیکل نمبری 250ٹی ایس ایچ اس کے دوست کے گھر کے باہر سے چک نمبر336ج ب سے چوروں نے چوری کرلی۔ وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی صدر اورنواں الہور پولیس کو دے دی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں