ٹوبہ میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز 26سے30مئی تک ہونگے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وڑن کے مطابق نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور کھیلوں کے فروغ کے لیے چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز 2025 کے سلسلے میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلعی اسپورٹس آفیسر محمد جمیل کے مطابق یہ ٹرائلز 26 مئی سے 30 مئی تک تحصیل اور ضلعی سطح پر مختلف کھیلوں کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ بیڈمنٹن (خواتین) کے ضلعی سطح کے ٹرائلز 26 مئی صبح 10 بجے اسپورٹس جمنیزیم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہوں گے، جبکہ اسی روز شام 5 بجے تحصیل پیرمحل میں کبڈی (مرد) کے ٹرائلز اقبال پارک پیرمحل میں ہوں گے۔ 27 مئی کو بیڈمنٹن (خواتین) اور کبڈی (مرد) کے ٹرائلز بالترتیب اسپورٹس جمنیزیم ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گورنمنٹ PST کالج کمالیہ میں شام 5 بجے ہوں گے۔ 28 مئی کو والی بال (مرد) کے ضلعی ٹرائلز جگنو پارک ٹوبہ میں، اور تحصیل ٹوبہ میں کبڈی (مرد) کے ٹرائلز اسپورٹس اسٹیڈیم میں شام 5 بجے ہوں گے۔ 29 مئی کو ہاکی (مرد و خواتین) کے ضلعی ٹرائلز شام 4 بجے ہاکی اسٹیڈیم گوجرہ میں ہوں گے، جبکہ اسی روز شام 5 بجے تحصیل گوجرہ میں کبڈی (مرد) کے ٹرائلز گورنمنٹ ایم سی ہائی اسکول گوجرہ میں ہوں گے۔ 30 مئی کو ضلعی سطح پر کبڈی (مرد) کے ٹرائلز اسپورٹس اسٹیڈیم ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شام 5 بجے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں