ریلوے ملازمین کے مسائل حل کروائیں گے

فیصل آباد (سٹا ف ر پو ر ٹر) پاکستان ر یلو ے پریم یونین کے صدرشیخ محمدانور ، چیف آرگنا ئز ر خالد محمود چوہدری ، صدر لاہور ڈویژ ن فیاض احمد شہزاد ، عرفان اقبال، عاطف رزاق ، عظیم لطیف، کا ظم فار و ق گل نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہا ہے کہ ان مین لیول کراسنگ کے حادثات میں جہاں اب تک ریلوے کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکاہے وہیں ریلوے کے ٹرین آپریشن میں ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے درجنوں ڈرائیورزاوراسسٹنٹ ڈرائیورزبھی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جس طرح ائیرلائنزمیں پائلٹ کاکردااہم ہوتاہے اسی طرح ریلوے کے ڈرائیورزاوراسسٹنٹ ڈرائیورزکاکرداربھی انتہائی اہم ہے لیکن ان ڈرائیورز اور اسسٹنٹ ڈرائیورزکوکسی قسم کی سہولت فراہم نہیں کی جاتی۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ ریلوے کے ان فرنٹ لائن مجاہدوں کو بھی وہی سہولیات فراہم کی جائیں جو پائلٹس کو فراہم کی جاتی ہیں۔پریم یونین کے راہنمائوں نے ریلوے کے ڈرائیورزاوراسسٹنٹ ڈرائیورزکو نامساعد حالات اور سہولیات کی عدم دستیابی کے باوجود ڈیوٹی سرانجام دینے اور ٹرین آپریشن کو معمول کے مطابق جاری رکھنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے یقین دلایاکہ پریم یونین ریلوے کے تمام ملازمین خصوصا لوکورننگ سٹاف کے مسائل حل کروانے کیلئے جدوجہدجاری رکھے گی۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھرمیں ان مین ریلوے کراسنگز کو بندکرکے ریلوے کے اثاثہ جات کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ ریلوے کے ڈرائیورزاوراسسٹنٹ ڈرائیورزکی زندگیوں کو بھی محفوظ بنایاجائے۔تمام ریلوے پھاٹکوں اور ان مین لیول کراسنگزکی جگہ اوورہیڈ برج یاانڈرپاسز بنائے جائیں اورموٹرویزکی طرح ریلوے لائن کے ساتھ حفاظتی باڑ لگائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں