صنعی و زرعی صارفین کیلئے سرپلس پاور پیکج کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے اضافی بجلی کی کھپت کو فروغ دینے کے لیے سرپلس پاور پیکج متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاور ڈویژن میں اس پیکج کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں جن میں ابتدائی طور پر پیکج کا دورانیہ 3سال رکھنے کی تجویز شامل ہے۔اس پیکج کے تحت اضافی بجلی کے استعمال پر 9سینٹ فی یونٹ کا مراعاتی ریٹ تجویز کیا گیا ہے۔گرین فیلڈ انڈسٹریز، ڈیٹا سینٹرز، اور کرپٹو مائننگ آپریشنز بھی اس پیکج سے مستفید ہو سکیں گے۔یہ اقدام صنعتی اور زرعی شعبوں کو سستی بجلی کی فراہمی سے ترقی دینے کا ایک اہم قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں