چوہدری اشرف ساہی مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

جڑانوالہ (نامہ نگار)تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام نجی ہال میں چوہدری اشرف ساہی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق ایم این اے ملک نواب شیرو سیر ، ممبران امن کمیٹی مولانا سکندر حیات ذکی،میاں وسیم،مولانا ساجد فاروقی،صدر انجمن تاجران شیخ عبدالغفار،اسد اللہ ساقی، حافظ توکیل،عمران چوہدری،محمد کلیم،راجہ ندیم،عبیداللہ یزدانی سمیت سینکڑوں سیاسی سماجی شخصیات تاجر برادری نے شرکت کی شرکا نے چوہدری اشرف ساہی کی سیاسی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم انتہائی ملنسار اور خوش مزاج شخصیت کے مالک تھے اور اپنے عہد کے پکے تھے مرحوم چوہدری اشرف ساہی ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گئے ۔انکی سیاسی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا شرکا ء نے مرحوم کی ٹارگٹ کلنگ کو انتہائی افسوناک قرار دیتے ہوئے حکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ قتل میں ملوث سفاک قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں