پرائیویٹ سیکٹر ہمیشہ حج خدمات میں پہلے 3نمبروں میں رہا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت حج 2025 کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں سعودی عرب کے ویزن 2030 کے مطابق مختصر دورانئے کے عازمین حج حافظ شفیق کاشف کی قیادت میں سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں روانگی کے موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر ہمیشہ حج خدمات میں پہلے 3 نمبروں میں رہا ہے لہذا اس سال بھی عازمین حج کو قیام وطعام نقل و حرکت امن و امان علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ مختصر دورانئے کے عازمین حج میں 50 فیصد حجاج اوورسیز پاکستانیز ہیں جو اپنے اپنے ممالک سے سعودی عرب پہنچیں گے حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ سخت گرمی کی شدت کی وجہ سے مشاعر مقدسہ کو ائر کنڈیشن کر دیا گیا ہے اور غیر قانونی طریقہ کار سے مکہ مکرمہ داخل ہونے والے زائرین کا داخلہ بند کرنے کی وجہ سے حج مقامات میں سروسز فراہم کرنا آسان ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں