زمیندار کا چوتھا ٹرانسفارمر چوری

ماموں کانجن (نامہ نگار)چوروں نے زمیندا ر کا چوتھا ٹرانسفارمر چوری کرلیا اس سے قبل تین ٹرانسفارمر چوری ہو چکے ہیں، دوسری واردات میں زمیندار کے سولر سسٹم کااینویٹر چوری ہو گیا ہے چک548گ ب کے زمیندار محمد مصطفی ولد مغل نے مقدمہ درج کرایا کہ گزشتہ شب نامعلوم چوروں نے اسکے ٹیوب ویل کا مالیتی پانچ لاکھ کا بجلی کا ٹرانسفارمر ایک پھر چوری کرلیا ہے اور یہ گزشتہ دوسال میں چوتھا ٹرانسفارمر چوری ہوا ہے دوسری جانب بتا یا گیا ہے کہ چک554گ ب میں نامعلوم چوروں نے زمیندار معین ممبڑ کے ٹیوب ویل کے سولر سسٹم کا ایک لاکھ مالیت کاانویٹر چوری کرلیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں