فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی میلا د کمیٹی فیصل آباد کے صدراور سینئر تاجر رہنما الحاج میاں منیر احمد نورانی نے تاجروں کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ تاجر اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر تنظیموں میں اتحاد کی صورت میں تاجروں کے مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔کیونکہ گذشتہ مہینوں میں آٹھ بازاروں کے تاجروں کے ساتھ جو سلوک پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے روا رکھا ہے۔ وہ سب کے سامنے ہے آٹھ بازاروں میں آنے جانیوالے تاجروں اور شہریو ں کیلئے راستے بند کردینا انتہائی نامنا سب اقدام ہے۔ جس سے تاجروں کا معاشی استحصال کیا جارہا ہے ۔ اس اقدام سے اندرون شہر کاروبار کرنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔




