چنیوٹ(نامہ نگار)ڈبل تنخواہ وصول کرنے کے مقدمہ میں ڈاکٹر کو 4سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ چنیوٹ کے مقدمہ نمبر04/2020میں عدالت نے ڈاکٹر محمد شبیر، میڈیکل آفیسر (BS-18)، کو سزا سنا دی اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم پر سرکاری ملازمت کے دوران دوہری تنخواہ وصول کرنے اور سرکاری خزانے کو 54 لاکھ 97 ہزار 739 روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام تھاڈپٹی پراسیکیوٹر قیصر منظور گوندل کی بہترین کیس فائٹ کے بعد اور کامیاب ٹرائل کے بعد اسپیشل جج اینٹی کرپشن فیصل آباد قیصر نذیر بٹ نے ڈاکٹر محمد شبیر کو 4 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی عدالت نے سرکاری خزانے کو پہنچنے والے 54 لاکھ 97 ہزار 739 روپے کی رقم بھی سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا۔




