فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ جس کے مطابق پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی ٹیمز نے بذریعہ ای پولیس ایپ چیکنگ مختلف مقدمات میں مطلوب19اشتہاری اور 13عدالتی مفروران گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا جبکہ مختلف دفعات کے تحت 520مقدمات کا اندراج کیا۔ جن میں 520 زائدملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ ملزمان سے ناجائز اسلحہ 3 پسٹل اورگولیاں و کارتوس برآمد کئے گئے۔جبکہ امتناع منشیات کے 16مقدمات کا اندراج کر کے 224.5لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ دوران چیکنگ 2460موٹر سائیکل مشکوک ومسروقہ شدہ ہونے کے باعث قبضہ پولیس میں لئے گئے۔ پٹرولنگ پولیس نے فوری طور پر رسپانس دیتے 18حادثات میں 31 افردکو مدد جبکہ 05افراد کوفوری طبی امدادجبکہ ہائی ویز پرمشکل میں پھنسے 1996افرادکو مدد فراہم کی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے 06گمشدہ بچوں کو اس کے اہل خانہ سے بھی ملادیا گیا۔ ہائی ویز پر 52عارضی و مستقل تجاوزات کو بھی ہٹا دیا گیا۔ ایس ایس پی مرزا انجم کمال نے پرفارمنس رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بداخلاقی اور کرپشن پر زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جائے گی۔




