مستقبل کیلئے ہنر مند افرادی قوت تیار کرنا ضروری ہے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) اعلیٰ تعلیمی اور تحقیقی اداروں کوپڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کی فوج تیار کرنیکی بجائے صنعتوں کی حقیقی موجودہ اور مستقبل کی ضروریا ت کیلئے ہنر مند افرادی قوت تیار کرنا ہو گی تاکہ علم کی بنیاد پر نئے صنعتی انقلاب کی راہ ہموار کی جا سکے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے اسلام آباد چیمبر اور ایچ ای سی کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مختلف یونیور سٹیوں میں تعینا ت ایچ ای سی کے آفس آف ریسرچ، انوو یشن اینڈ کمرشلائز یشن (او ر ک) کے افسران کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ملک میں حقیقی ترقی کیلئے انڈسٹری اور کیڈیمیا میں مضبوط اور پائیدار روابط ضروری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں