4بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

گوجرہ(نامہ نگار)فیسکو ٹاسک فورس نے چار افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا ۔ فیسکو ٹاسک فورس کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 304 ج ب کا احمر رضا ، چک نمبر 158 گ ب کا محمد عارف ، چک نمبر 338 ج ب کا محب علی اور چک نمبر 341 ج ب کا محمد انور اپنے میٹروں سے بجلی چوری کرتے ہیں جس پر فیسکو ٹاسک فورس نے چھاپے مار کر انہیں رنگے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا اور تھا نہ صدر و نوا ں لاہور کو تحریری طور پر آ گاہ کردیا جنہو ں نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں