بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت کی پوپ لیوسے ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کیتھولک بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے گزشتہ روز ویٹی کن میں پوپ لیو سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پوپ کو پاکستان کے صوبہ سندھ کی ثقافت کا نمائندہ اور مہمان نوازی کی علامت، سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔یہ خوبصورت اور بامعنی اشارہ نہ صرف پاکستانی مسیحیوں کی ثقافتی پہچان کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا ہے، بلکہ بین الثقافتی ہم آہنگی اور بین الاقوامی چرچ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی علامت بھی ہے۔پوپ لیو نے اجرک کو مسکراہٹ اور محبت کے ساتھ قبول کیا، جو اس بات کا مظہر ہے کہ کیتھولک چرچ دنیا بھر کے تمام ثقافتی تنوع کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔یہ ملاقات نہ صرف پاکستان میں موجود کلیسیا کے لیے ایک اعزاز ہے بلکہ دنیا بھر کے مسیحیوں کے لیے امن، یکجہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں