2دوستوں کو اغواء کرلیاگیا

صفدرآباد(نامہ نگار)نتھو والہ گائوں کے دو دوستوں کو اغوا کر لیا گیا۔ گائوں نتھو والہ کے رہائشی شیخ وارث علی نے پولیس تھانہ مانانوالہ کو بتایا کہ میرا بیٹا اور اس کا دوست محمد بلال اکٹھے دونوں ٹیوب ویل پر نہانے کے لیئے گئے مگر شام تک واپس نہ آئے،بہت تلاش کیا لیکن نہیں ملے۔انہیں کسی نا معلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ہے۔پولیس نے شیخ وارث علی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں