MCFکے سپرنٹنڈ نٹ سعید خالد چیمہ اور لیگل برانچ کے پیروکار محمد یعقوب ریٹائرہوگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپور یشن فیصل آباد کے سپرنٹنڈنٹ سعید خالد چیمہ اور لیگل برانچ کے پیروکار محمد یعقوب اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے’ ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں پُرقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سید محمد علی بخاری’ ڈپٹی چیف آفیسر محترمہ عظمت فردوس نے کہا کہ سعید خالد چیمہ نے فرائض منصبی کو انتہائی ایمانداری’ جانفشانی’ محنت’ لگن اور خلوص کے ساتھ سرانجام دیئے اور اپنے مثبت رویے’ علمی بصیرت اور راہنمائی سے ہم سب کے دلوں میں منفرد مقام بنایا ہے۔ آپکی محکمہ سے بے لوث خدمت اور پیشہ وارانہ مہارت کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی ریٹائرمنٹ ہمارے لئے اداسی کا باعث ہے لیکن ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے اپنی زندگی ہر مرحلہ پُروقار اور کامیابی کیساتھ مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ آپ کو صحت’ خوشی اور سکون کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے اور ریٹائرمنٹ کے بعد آئندہ زندگی کو خوشگوار بنائے۔ اس موقع پر ریٹائرمنٹ ہونیوالے سعید خالد چیمہ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے تمام افسران’ اہلکاروں کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے ساتھ ہر لمحہ تعاون کیا اور بہت سی حسین یادیں لیکر جا رہا ہوں، آخر میں ریٹائر ہونیوالے سپرنٹنڈنٹ سعید خالد چیمہ اور لیگل برانچ کے پیروکار محمد یعقوب کو نیک تمنائوں کیساتھ رخصت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں