فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی بہبودفنڈ بورڈ نے تعلیمی وظائف، شادی گرانٹ اور تجہیز وتکفین کی1506درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے 4کروڑ 14 لاکھ 77ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی وظائف کی 1030درخواستوں پر 2کروڑ 2 لاکھ 82ہزار روپے، شادی گرانٹ کی267درخواستوں پر ایک کروڑ 46لاکھ 85ہزار روپے اور کفن دفن گرانٹ کی 186درخواستوں پر 65لاکھ 10ہزار روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹر) قیصر جاوید نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر بہبود فنڈ بورڈ کی طرف سے سرکاری ملازمین کی ایجوکیشنل سکالرشپ، میرج ڈیتھ گرانٹس کی مکمل درخواستوں کو انچارج بہبود فنڈ برانچ محمد نوید کی زیر نگرانی ہر لحاظ سے چھان بین کے بعد منظور کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے۔مذکورہ رقوم درخواست گزاروں کے بینک اکائونٹس میں منتقل کر دی گئی ہیں۔ مزید برآں ماہانہ امداد کے 23نئے کیسز بھی منظور کئے گئے ہیں۔




