فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں نان سٹاپ ڈاکے، آج پھر مزید91مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چور لے اُڑے ، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں کو بے آبرو، 4بہن بھائیوں سمیت6خواتین اور ایک نوجوان کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق کھرڑیانوالہ کے علاقہ229ر ب کی(ن) کو اوباش ملزمان آفتاب وغیرہ نے اغواء کر کے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا،روڈالہ روڈ کے علاقہ 381گ ب میں اوباش ملزم عبداللہ نے (ن) کو بے آبرو کر دیا، منصور آباد کے علاقہ ملک پور کی ثناء بی بی کے دو بچوں 6سالہ عبدالمعیذ ،4سالہ محبوب،ڈجکوٹ کے علاقہ263ر ب کی ثانیہ یوسف کے دوسرے شوہر بلال نے گھریلو جھگڑے پر دو بچوں کو اغواء کر لیا،ڈجکوٹ کے علاقہ272ج ب کے فیصل اقبال کی بیٹی(م) کو نامعلوم، ضیاء کالونی کے علاقہ چشتیہ پارک کے کاشف کی اہلیہ(س) اور بیٹی کو اغواء کر لیا گیا’ ٹھیکریوالہ کے علاقہ275ج ب کے سلیمان کا بھتیجا علی گھر سے کھیلنے گیا واپس نہ آیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لاری اڈا کے قریب مبشر سے30ہزار و فون،طارق آباد گلی نمبر18کے قریب ڈلیوری بوائے انیس الرحمن سے 40ہزار کے پارسل چھین لیے، لاری اڈا کے قریب عابدہ پروین کا 2لاکھ روپے سوٹوں کا بورا چوری، ریلبازار کے تاجر ذیشان کی شاپ سے12لاکھ کا سامان چوری، کوتوالی روڈ پر غلام دستگیر سے 35ہزار و فون، چناب کلب چوک کے قریب ارشد سے موٹر سائیکل’ نقدی و فون چھین لیا’ زرعی یونیورسٹی روڈ پر احتشام سے10ہزار و فون، گلبرگ روڈ پر محمد عثمان سے موٹرسائیکل’ نقدی و فون، ڈوگر چوک غلام محمد آباد کے قریب حسیب سے جھپٹا مار کر فون، مدینہ ٹائون کے رضوان سے بیگ چھین لیا، کمرشل حب گٹ والا کے قریب ندیم سے موٹر سائیکل چھین لی، حق باہو چوک کے قریب فیصل سے نقدی و فون، گلفشاں کالونی کے آصف نذیر سے 47ہزار و فون،ہجویری ٹائون کے ابو بکر سے 10ہزار وفون، گلستان کالونی کے امجد اقبال سے10ہزار وفون، حاجی آبادکے قریب طاہر اعوان سے13ہزار وفون، کینال روڈ پر کاشف سے4ہزار و فون، سروس روڈ موٹروے کے قریب مدثر علی سے50ہزار و فون، 100ج ب کڑی والا کے اکرام احمد سے10ہزار و فون، 7ج ب سیم کے قریب لیاقت علی سے موٹر سائیکل، نقدی و فون، ڈائیوو روڈ پر اسماعیل ویلی کے باہر قیصر سے33ہزار و فون، خیابان کالونی کے توقیر سے 5ہزار و فون، 197ر ب باگیوال کے کاشف سے بکرے، گلشن یوسف کالونی میں عقیل کے مکتب سے الٹرا سائونڈ مشین وسامان چوری، 158ر ب کے سرفراز سے 5لاکھ کے مویشی، 155رب کے آصف حسین سے2لاکھ ،طلائی بریسلٹ چھین لیا’ 125ر ب کے علی زوہیب کے گھر سے4بکرے، 247ر ب کے احمد ذیشان سے موٹر سائیکل نقدی وفون، 248ر ب کے ماسٹر آصف کے گھر سے 2بکرے، 83گ ب کے افضل سے موٹر سائیکل ونقدی، خانوآنہ منڈی کے قریب شکیل سے10لاکھ وفون، ڈھڈی والا کے عبداللہ سے 8ہزار، پرس وفون، کہکشاں کالونی کے شاہد سے لیپ ٹاپ، علی ٹائون کے نذیر احمد کی دکان سے سامان چوری، 214ر ب کے امتیاز سے نقدی وفون، 228ر ب کے صدی احمد سے40ہزار، 237ر ب کے جاوید سے نقدی وفون، 264ر ب کے اشفاق سے بکرا، 263ر ب کے شیراز الحسن سے5لاکھ لوٹ لئے، ڈی ٹائپ کالونی گول چوک کے قریب قاسم سے 14ہزار، العزیز ٹائون بھینس کالونی کے قریب وقاص مسیح سے ڈیڑھ لاکھ، ریلوے پھاٹک کے قریب عدیل سے نقدی و فون، 128گ ب کے رمضان سے نقدی و فون،648گ ب کے عاشق کی حویلی سے بکرے،65گ ب کے عدنان سے 5ہزار وفون، 105گ ب کے طارق سے 5ہزار و فون،36گ ب کے ارسلان سے 3ہزار وفون چھین لیا، 367گ ب کے طاہر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان چوری، ناظم آباد کے رستم علی سے نقدی چھین لی، 560گ ب کے جبار کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، شیخوپورہ روڈ پر اشرف سے نقدی و فون، 69ر ب کے اللہ دتہ سے14ہزار و فون، 400گ ب کے اللہ دتہ کی حویلی سے لاکھوںکے مویشی، 421گ ب کے ضیغم عباس کے گھر سے بکرے، قصبہ تاندلیانوالہ کے سہیل سے70ہزار و فون، 609گ ب کے نواح میں فیضان سے2ہزار وفون، 544گ ب کے شوکت علی کی حویلی سے بکرے چوری، 619گ ب کے نجم الحسن سے50ہزار و فون،507گ ب کے بابر ندیم سے42ہزار و فون،174گ ب کے نصیر احمد، 413گ ب کے عبدالرزاق سے بکرے اور چھترے چوری، 177گ ب کے ریاض سے بکرے، کھدر والا کے قریب آصف سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لیا گیا’ دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔علاوہ ازیں چناب کلب سے حمزہ، ضلع کونسل چوک سے ےٰسین، خدمت مرکز سے حمزہ شہزاد، سرکلر روڈ سے محمود احمد، کینال گارڈن مسجد سے عمران شوکت، کچہری بازار سے محمد تقی، بکر منڈی سے محمد عمر، جھنگ بازار سے محمد عثمان، رحمت ٹائون سے محمد اسلم، اچکیرہ سے علی رضا، خالد ٹائون کے شہزاد، رسول پورہ کے فیصل، خالد آباد کے حسنین، حاجی آباد کے محمد سلیم، ملت چوک سے عبدالرزاق، منصور آباد کے سلامت، نشاط ملز کے قریب اصغر علی، لائلپور کالونی کے صدیق مسیح، فیضان مدینہ سے حسنین،مومن آباد کے نعمان، 31گ ب کے طیب،76ر ب کے ولی محمد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




