فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج اسد اﷲ سراج نے تھانہ ڈجکوٹ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ’ خاتون کے قاتل دو مجرمان کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 6ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق دو برس قبل تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں ملزمان محمد شکیل انجم اور ابوبکر نے سابقہ مقدمہ بازی کی بناء پر فائرنگ کر کے مخالفین نے خاتون نسیم بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جس کا مقدمہ 568/23 درج کیا گیا تھا۔ جس پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔




