کنویں میں گرکر 58 سالہ خاتون جاں بحق

ماموں کانجن (نامہ نگار) تھانہ گڑ ھ کے نواحی گاوں 455 گ ب میں کنویں میں گر کر58 سالہ عورت جاں بحق ہوگئی بتایا گیا ہے تھانہ گڑ ھ کے نواحی چک نمبر 455 میں 58 سالہ امیراں بی بی ٹیوب ویل کے پاس سے گزر رہی تھی اچانک کنو یں میں جاگری دم گھٹنے سے کنویں میں ہی جاں بحق ہوگئی اطلاع ملنے پر ر یسکو 1122 کی ٹیم اور پولیس تھانہ گڑ ھ موقع پر پہنچ گئی۔پولیس تھانہ گڑ ھ کے مطابق مقتولہ کا زہنی توازن درست نہ تھا اور نظر بھی کمزور تھی نعش کو کنویں سے نکال کر ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں