فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جامعہ سلفیہ میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نومنتخب امیرڈاکٹرحافظ عبدالکریم کے اعزازمیں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب امیرڈاکٹرحافظ عبدالکریم ،مولاناارشادالحق اثری ، پروفیسر محمد یاسین ظفر،،حافظ مسعود عالم ،قاری صہیب احمد نے کہا وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے صدر علامہ پروفیسر ساجد میر نے ساری زندگی اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کرانسانیت کی رہنمائی کی اور امن،پیارو محبت اور اتحادامت کا درس دیا۔آپ نے انسانیت کو محبت اوراخوت کا پیغام دیا آپ نے تعلیمات پرعمل کر کے ہمیشہ خدمت اسلام اور خدمت انسانیت کو اپنا شیوہ بنائے رکھاآپ کی اسلام کا دفاع اور پرچار کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاانھوں نے مزیدکہاپاکستان ہمارا وطن اور پناہ گاہ ہے۔اس کے خلاف کوئی قدم اٹھانے نہیں دیں گے ہر حال میں پاکستان کا تحفظ کریں گے دہشت گردی کی موجودہ تازہ لہر کی شدید مذمت کرتے ہیں پاکستان کے آئین کا ہم سب کو احترام کرناچاہیے پاکستان میں سیاسی مذہبی علاقائی اور لسانی دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیںسیاسی رہنماں کو حکمت اور بصیرت سے کام لینا چاہیے انہوں نے علما کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ پاکستان میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کریںانتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف عوامی شعور کو بیدار کریں۔




