اے اینڈ اے انڈر19کرکٹ چمپیئن شپ کے ٹرائلز مکمل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اے اینڈ اے انڈر 19کرکٹ چمپیئن شپ 2025کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائل جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوئے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیشنل ٹیسٹ پلیئرمحمد سلیمان’ہیڈ کوچ اشرف اینڈ افضل کرکٹ اکیڈمی نوید نذیر نے کھلاڑیوں کے ٹرائل لیے’ٹرائل میں چار سو کے قریب کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں 8ٹیمیں بنائی گئیں ان میں جواد کرکٹ کلب ،ایس ایم اشرف سی سی ،ایس ایم افضل سی سی ،اے اینڈ اے سی سی،ٹیم جے ٹیکس،ٹیم ایس ایم اے ای،ٹیم بیزکس اور ٹیم سی اینڈ سی کے نام سے ٹیمیں تشکیل دے دیں گیں جوعید قربان کے بعد اس چمپیئن شپ میں شرکت کرینگی ٹیمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیول ون کورس کرنیوالے کوچز نوید نذیر’فرخ محمود’کاشف فرید’حافظ امین الحق’نعیم اشرف’اللہ بخش’محمد ندیم اور مقصود احمد کے حوالے کی گئیں جوکہ ٹیموں کو عید سے قبل کیمپ کروانے کے ساتھ ساتھ فرینڈلی میچ کروائے گے جس سے ٹیلنٹ کومزید نکھارا جائے گا عید کے بعد چمپیئن شپ جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوگی اس موقع پر جی ایم جواد سپورٹس کمپلیکس میاں ندیم اشرف نے ٹیموں میں منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں کی ٹیموں کیلئے کٹس اور کیش پرائزجواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹو شیخ جواد افضل اور شیخ عماد افضل فراہم کرینگے تاکہ فیصل آباد کی کرکٹ کو پروموٹ کرکے زیادہ سے زیادہ ٹیلنٹ کو پاکستان لیول پر بجھوایاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں