ایوب کالونی 1،گلی نمبر4کے مین بازار میں غیر قانونی جمعہ بازار سے مکین تنگ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ روڈ پر واقع ایوب کالونی نمبر1 گلی نمبر4 کے مین بازار میں غیر قانونی جمعہ بازار نے لوگوں کا گزرنا محال کر دیا، سکول کی طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا’ بااثر افراد نے میونسپل کارپوریشن کے بعض اہلکاروں کی ملی بھگت سے نذرانے وصول کر کے سٹال لگوانے لگے۔ ایوب کالونی نمبر1 گلی نمبر4 کے باسیوں نے کمشنر فیصل آباد مریم خان’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر’ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ مین روڈ پر گورنمنٹ گرلز انگلش میڈیم سکول ہے، سکول کے سامنے روڈ پر بعض افراد نے میونسپل کارپوریشن کے عملہ کی ملی بھگت سے مختلف قسم کے سٹالز لگوا کر غیر قانونی طور پر جمعہ بازار لگانا شروع کر دیا۔ اس غیر قانونی بازار کی وجہ سے سکول کی طالبات’ خواتین اور اہل علاقہ کا گزرنا محال کر دیا ہے۔ کسی کو منع کریں تو لڑائی جھگڑا کرنے لگتا ہے اور بعض افراد ان سٹالز ہولڈر سے بھتہ وصول کرتے ہیں اور پیسوں کے لالچ میں آ کر سٹالز کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر غیر منظور شدہ جمعہ بازار کو ختم کروایا جائے تاکہ سکول کی طالبات اور اہل علاقہ کو گزرنے میں آسانی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں