حنا ارشد کی جیت حکومتی کارکردگی پر اعتماد ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ پی پی 52سمبڑیال سے مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار حناارشد وڑائچ کی کامیابی حکومتی کارکرردگی اورعوام کے اعتمادکانتیجہ جبکہ پی آ ئی کی شکست اداروں کیخلاف پراپیگنڈہ کرنیکانتیجہ ہے بانی کا بیانیہ اب دفن ہو چکا ہے۔ مہنگائی نچلی سطح پر لانے اور طلبا سمیت تمام طبقات کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی پرعوام مطمئن ہوچکے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ فتنہ پارٹی کے لوگ آج بھی جھوٹ بول رہے ہیں،ان لوگوں کا رونا دھونا آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار حناارشد وڑائچ کو 69ہزار سے زائد جبکہ پی ٹی آئی 50فیصد بھی ووٹ حاصل نہ کر سکی۔ اس الیکشن سے قیدی 804کا بیانیہ ناکام ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے گالم گلوچ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں