جینک سنر اورنوویک جوکووچ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیرس(سپورٹس نیوز)اٹلی کے نامور ٹینس سٹار،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر،سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور 24گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ،جرمنی کے ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ روس کے ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف،برطانوی ٹینس کھلاڑی جیک لیگزینڈر ڈریپر اور انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری ٹاپ 16 رائونڈ میں ہار کر مردوں کے سنگلز مقابلوں سے باہر ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں