عید قریب آتے ہی ڈاکوؤں نے ”ات ”مچا دی’آج پھر وارداتوں کی سنچری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) عید الاضحی کے قریب آتے ہی لوٹ مار عام، پولیس بے بس، ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ آج پھر مزید101مقامات پر وارداتیں کرتے ہوئے لاکھوںکے زیورات، نقدی، قیمتی سامان’ فونز چھین کر لے گئے، درجنوں شہری موٹر سائیکلوں سے محروم، جبکہ اوباش افراد نے 7خواتین اور3نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ 4ج ب کے رہائشی خضر حیات کی اہلیہ(ظ)، ملت ٹائون کے علاقہ202ر ب کے ذیشان کی اہلیہ(الف)، ملت ٹائون کے علاقہ مانانوالہ کے مبارک کی اہلیہ(ش) کو نامعلوم، صدر کے علاقہ ابن مریم کالونی کی آسیہ بی بی کی بیٹی (چ) کو ندیم وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ احمد پارک کے ابرار حسین کی ہمشیرہ (ت) کو نامعلوم، جڑانوالہ کے علاقہ240گ ب کے ریاست علی کی بیٹی(ر) کو وقاص وغیرہ، سمندری کے علاقہ197گ ب کے شہباز کی بیٹی(ع) کو نامعلوم، رضا آباد کے علاقہ بسم اللہ ٹائون کے محمد دین کا بھائی محمد سعید، نشاط آباد کے علاقہ100ج ب کی آسیہ خاوند اور ملت ٹائون کے علاقہ196 ر۔ب کے سرفراز کا بیٹا گھر سے کام پر گئے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سیف آباد نمبر1کے محمد جمیل سے 20ہزار و فون، گرونانک پورہ کے ڈاکٹر وسیم کی دکان سے سامان چوری، ماڈل ٹائون اے بلاک کے ندیم سے موٹر سائیکل، مراد آباد کے ذوالفقار علی سے 28ہزار وفون چھین لیا،شفیق کالونی میں بلال کے گھر سے بکرا،صدر بازار غلام محمد آباد کے غلام فرید سے40ہزار و فون، صدیق آباد کے فاروق کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، تیزاب مل روڈ پر مزمل سے7ہزار و فون، سوساںروڈ پر شکیل احمد سے18ہزار و فون، جلوی مارکیٹ کے قریب طلحہ سے نقدی و فون، 208ر ب کی پھاگاں بی بی سے50ہزار و فون چھین لیا، غالب سٹی کے شاہ زیب کے گھر سے قربانی کا بکرا چور لے گئے، مدینہ ٹائون پنجاب سکول کے قریب ثقلین سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، ملت چوک میں بابر نواز سے نقدی وفون، لاثانی پلی کے قریب عامر علی سے جھپٹا مار کر فون، ملک پور کے قریب سعد سے نقدی وفون، رسول پورہ روڈ پر فاروق سے جھپٹا مار کر فو ن، فیصل باجوہ روڈ پر مصدق علی سے 30ہزار و فون، گھونہ روڈ پر حمزہ عابد سے 5ہزار و فون، عمرٹائون گٹی کے اسد کے ڈیرے سے مویشی چوری، شکیل پارک کے آصف سے 20ہزار و سامان، غازی آباد نمبر2کے شہباز کے گودام سے 60کلو تانباچوری، 139ر ب کے ذیشان اسلم کے گھر سے3چھترے چوری،جھال انڈر پاس کے قریب اشفاق سے نقدی و فون، قصبہ ڈجکوٹ کے شہزاد سے 20ہزار و فون، 253ر ب کے شاہد سے نقدی و فون، 89ج ب کے طاہر زمان سے10ہزار و فون، 250ر ب کے غلام بخش کے گھر سے بکرا،274ج ب کے مظہر سے سوا لاکھ و فون، 275 ج ب کے ارباز سے 2لاکھ، گلشن اقبال کے اظہر علی سے نقدی و فون، منصور آباد کے عاشر سے جھپٹا مار کر فون، اقبال نگر کے اعجاز بشیر سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 228ر ب کے عمار سے15ہزار و فون، مکوآنہ کے عامر سے4ہزار و فون، الٰہی آباد کے شرجیل سے35ہزار وفون، 209ر ب کے کاشف علی سے نقدی و فون، 240ر ب کے عمر حیات کے ڈیرہ سے مویشی، 78گ ب کے سلامت علی سے 25ہزار و فون، 225ر ب کے صداقت علی سے جھپٹا مار کر فون، 243ر ب کے افضال سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون چھین لیا’ رضا آباد کے شفیق سے نقدی وفون، عبداللہ پارک جڑانوالہ کے ظہور احمد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، سامان چوری، 240گ ب کے انجم شہزاد سے نقدی وفون، اسلام پورہ جڑانوالہ کے اسلم سے نقدی و فون، 119گ ب کے حبیب کے ڈیرہ سے لاکھوں کے بکرے، 124گ ب کے نواز سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 105گ ب کے اویس سے16ہزار وفون، 124گ ب کے غلام مرتضیٰ سے موٹر سائیکل،22ہزار و فون، 115گ ب کے عامر علی سے70ہزار وفون، 353گ ب کے مظہر علی سے ڈیڑھ لاکھ، 283گ ب کے غلام عباس سے ڈیڑھ لاکھ و فون، 580گ ب کے پیرادتہ کے گھر سے بکرا، 28گ ب کے اشفاق سے 21ہزار و فون، 272گ ب کے امین سے 10ہزار و فون،582گ ب کے عمران سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون چھین لیا’ نلہ والا روڈ پر منصور سے 25ہزار و فون، 193ر ب کے صنم جاوید سے 73ہزار ، لیپ ٹاپ، 108ر ب کے عباس علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے بکرے چوری،200ر ب کے عمران سے نقدی و فون،106ر ب کے شہباز کی حویلی سے 6بکرے، 106ر ب کے کامران رسول کے گھر کا صفایا کر دیا،53ر ب کے اشفاق کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی و سامان چوری، 408گ ب کے فوجی اسلم کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، ٹھٹھہ سعی کا نور احمد سے82ہزار و، پنڈی شیخ موسیٰ کے عصمت کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 554گ ب کے خالد سے 3لاکھ و فون،498گ ب کے مقبول سے 2لاکھ 80ہزار، 469گ ب کے غلام حسین سے موٹر سائیکل چھین لی، فیصل آباد روڈ پر ممتاز سے 28ہزار’ فون’ 207گ ب کے کلیم اﷲ کے ڈیرہ سے بکرے چوری’ 46گ ب کے عمران سے 47ہزار’ فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ضلع کچہری سے فقیر حسین’ غوثیہ آباد کے ناصر علی’ چھوٹی ڈی گرائونڈ سے عثمان خالق’ ڈی گرائونڈ سے فریاد علی’ حق باہو چوک سے وحید احمد’ ملک پور کے گلفام’ جوہر کالونی کے بابر حسین’ چندیاں تلاواں کے سید احسن شاہ’ سمانہ پل کے رمضان’ 103 ج ب کے غلام عباس’ ایوب کالونی کے ظفر اﷲ’ 253 رب کے عمران’ جنرل ہسپتال سمن آباد سے عدیل’ سمن آباد کے انس’ کینال روڈ پر اعجاز علی’ مکہ سٹی سے عثمان’ 235رب کے زوہیب مقبول’ 86گ ب کے صابر حسین’ اسلام پورہ کے ناصر’ 432گ ب کے ضیاء اﷲ اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں