ضلع چنیوٹ میں عید پر صفائی ستھرائی پر عملدرآمد کیلئے پلان تیار

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ چنیوٹ نیشہر کو خوبصورت بنانے اورشہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئی میونسپل کمیٹی چنیوٹ کو ٹاسک تفویض کردیئے۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے اہم اجلاس کی صدارت کی اورکہا کہ افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائیفیلڈ میں نکلیں،ذمہ داریاں بانٹیں اور عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ختم نبوت چوک(تحصیل چوک)کی تزئین وآرائش،پلانٹیشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آبشار رات کے وقت چلائیں،لاہور روڑ پر ایک ہی طرز کے بورڈز اور شیڈز نصب کرائے جائیں،کسی روڈ پر ٹینٹ نظر نہیں آنے چاہیں اورتجاوزات مافیا پر کڑی نظر رکھیں۔دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ لاہور روڑ پر ٹف ٹائلز کا کام مکمل،نالے کو کور کرائیں،پلانٹیشن کے لئے ہوم ورک مکمل کیا جائے۔جنرل بس سٹینڈ میں واش رومز اوپن،پنکھے فعال،پینے کا پانی ہمہ وقت دستیاب اور صفائی کا اعلی معیار قائم رہنا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا دوبارہ سروے کرنے کا حکم دیا اورخراب ٹونٹیاں فوری تبدیل،موٹر چالو اور پینٹ ورک کرانے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام پارکس حقیقی معنوں میں تفریح گاہ ہونے چاہیں۔پارکوں کی صفائی،گھاس کی کٹنگ،جھولوں کی فعالیت،پانی کی موٹریں چالو کرائی جائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی جگہ گٹر بغیر ڈھکن کے نظر نہ آئے۔ریڑھی بازار تزئین وترتیب کا شاہکار ہونے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسلزکی سطح پر صفائی کی چیکنگ کا کڑا نظام قائم رکھیں۔صبح سویرے صفائی کی صورتحال کو دیکھیں جبکہ سلاٹر ہاوس کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کو جامع نگرانی کی ہدایت کی اور کہا کہ قائمہ ہدایات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ آفیسر جوابدہ ہونگے۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی صفائی پلان کی کامیابی اہم ٹاسک ہیاس ضمن میں میونسپل کمیٹی اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائے۔عید پر شہریوں کو تعفن سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں